29 ستمبر، 2026، 9:29 AM

امریکہ کے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر اکتوبر 1982 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئے

امریکہ کے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر اکتوبر 1982 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئے

امریکی محکمہ توانائی کے مطابق 25 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر کم ہو کر 28 کروڑ 38 لاکھ بیرل رہ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ توانائی نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا کے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر اکتوبر 1982 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ توانائی نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ 25 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران امریکا کے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر کم ہو کر 283.8 ملین بیرل رہ گئے، جو اکتوبر 1982 کے بعد کم ترین سطح ہے۔

امریکی محکمہ توانائی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ذخائر سے تیل نکالنے کا یہ عمل اس معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت امریکا نے ان ذخائر سے 172 ملین بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

News ID 1941735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha